مجرموں کو عبرت ناک سزائیں ملنے سے ہی جرائم کا خاتمہ ہوگا،بشارت مرزا

دیگر بچیوں کے قاتلوں کوبھی جلدسے جلد سزائیں دی جائیں تاکہ تیزی سے پھیلتے ہوئے معاشرے کے اس ناسور کا خاتمہ ہو

اتوار 18 فروری 2018 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزانے زینب زیادتی اورقتل کیس کے تیزترین فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ مجرموں کو عبرت ناک سزائیں ملنے سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا،زینب کے قاتل کی سزاعبرت ناک ہوناانتہائی ضروری تھا،فیصلے پر عدالت عظمیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر جلد ازجلد عملدرآمدہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیاکہ اسی طرح دیگر بچیوں کے قاتلوں اور زیادتی کا ارتکاب کرنے والوں کو بھی جلدسے جلد سزائیں دی جائیںتاکہ معاشرے میں تیزی سے پھیلتے ہوئے اس ناسورکا خاتمہ ہو۔انہوں نے کہاکہ بچے اور بچیوں کے تحفظ کے لئے موثرقانون سازی کرے اور آئندہ بھی خدانخواستہ ایساسانحہ پیش آئے تو مرتکب مجرم کی فی الفورسزاکویقینی بنایاجائے۔
وقت اشاعت : 18/02/2018 - 20:40:05