پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کی تمام ٹکٹیں فروخت ، مہمان پریشان

جمعرات 22 فروری 2018 11:52

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کی تمام ٹکٹیں فروخت ، مہمان پریشان
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری2018ئ) متحدہ عرب امارت میں آج سے شروع ہونےوالے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی سوفیصد ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کو دیکھنے اور سپورٹ کرنے کیلئے بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں اور پاکستان، برطانیہ، بحرین، قطر، سعودی عرب اور اومان سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں لیکن اوورسیز پاکستانیوں کواس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں افتتاحی تقریب کے ٹکٹ نہیں مل سکے لیکن اگلے تمام میچز کی ٹکٹ آن لائن دستیاب ہوں گی۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچز کےلئے اس بار ٹکٹیں صرف آن لائن فروخت کی جارہی ہیں جس میں جنرل سٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 40درہم، انٹرنیشنل سٹینڈ کےلئے قیمت 65 درہم رکھی گئی ہے، پریمئیم ویسٹ اور ایسٹ کی نشست 125 جبکہ پلاٹینیم کی سیٹ 290 درہم میں فروخت کی جارہی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 11:52:25