برڈچ، لیوکاس، کیرن اور ایواشکا نے مرسیلی اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 24 فروری 2018 17:25

برڈچ، لیوکاس، کیرن اور ایواشکا نے مرسیلی اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) ٹامس برڈچ، لیوکاس پائولی، کیرن خاچا نووف اور ایواشکا نے مرسیلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں جمہوریہ چیک کے کھلاڑی ٹامس برڈچ نے دامیر کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فرانسیسی کھلاڑی لیوکاس پائولی نے فلپ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، تیسرے کوارٹر فائنل میں روسی کھلاڑی کیرن نے فرانس کے جولین بینی ٹو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی کیرن سیمی فائنل میں داخل ہو گئے، چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ایواشکا نے حریف فرانسیسی کھلاڑی نیکولاس ماہوت کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 24/02/2018 - 17:25:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :