نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) کھیلا جائے گا

منگل 27 فروری 2018 09:10

مائونٹ مونگنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) بدھ کو مائونٹ مونگنوئی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 3 مارچ، چوتھا 7 مارچ اور پانچواں 10 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 09:10:06