پی ایس ایل پاکستان میں ہوتو دنیا کو پتہ لگے لیگ ہوتی کیا ہے :وسیم اکرم

منگل 27 فروری 2018 11:35

پی ایس ایل پاکستان میں ہوتو دنیا کو پتہ لگے لیگ ہوتی کیا ہے :وسیم اکرم
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27فروری2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر کرکٹ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے ، نئے ٹیلنٹ کا صحیح معنوں میں آدھے پی ایس ایل کے بعدپتہ چلے گا جس طرح ٹورنامنٹ کا بندوبست کیا گیا اس پر پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ، پی ایس ایل پاکستان میں ہو تو دنیا کو پتہ لگے گا کہ پی ایس ایل ہوتی کیا ہے ؟،لاہور کی ٹیم بہت اچھی ہے اگر ان کا ایک بھی کھلاڑی چل پڑا تو وہ اکیلا ہی میچ لے جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ ابھی سے یہ بتانا بہت مشکل ہے کہ کون ناک آﺅٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گا اور کون باہر ہو گا لیکن آخر میں بہت ہی دلچسپ صورتحال ہو گی۔

وقت اشاعت : 27/02/2018 - 11:35:52