ڈومنک تھائم، فلورین لوپز، ڈیل پوٹرو اور ہیون چنگ میکسیکو اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 28 فروری 2018 17:49

ڈومنک تھائم، فلورین لوپز، ڈیل پوٹرو اور ہیون چنگ میکسیکو اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
میکسیکوسٹی۔ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) ڈومنک تھائم، فلورین لوپز، ڈیل پوٹرو اور ہیون چنگ میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

میکسیکو میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں کینیڈین کھلاڑی ڈومنک تھائم نے برطانیہ کے کیمرون نورائی کو زبردست مقابلے کے بعد 6-3، 5-7 اور 7-5 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، اسپینش کھلاڑی فلورین لوپز نے جاپان کے ڈینل کو 4-6، 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو بھی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے جرمنی کے میشا زیوریف کو شکست فاش سے دوچار کیا، جنوبی کوریا کے ہیون چنگ نے امریکہ کے ڈونلڈ ینگ کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 28/02/2018 - 17:49:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :