فیصل آباد ، چھ روزہ انٹر نیشنل ہینڈ بال چیمپین شپ 10مارچ سے ہو گی

بدھ 28 فروری 2018 18:28

فیصل آباد ، چھ روزہ انٹر نیشنل ہینڈ بال چیمپین شپ 10مارچ سے ہو گی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2018ء)دوسری 6روزہ انٹر نیشنل ہینڈ بال چیمپئن شپ 10مارچ ہفتہ سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انٹرنیشنل ہینڈ بال کورٹ میں شروع ہو گی، جس میں پاکستان کے علاوہ بھارت، نیپال، مالدیپ،بنگلہ دیش، افغانستان ،سری لنکا، یمن کی 16 ٹیموں کے مابین مینز یوتھ اور جونیئر ٹیموں کے مقابلے ہونگے، یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے اقبال سٹیڈیم کے کانفرنس روم میں انٹرنیشنل ہینڈبال چیمپئن شپ کے انعقاد کے ضروری انتظامات بارے میڈیا بریفنگ کے دوران بتائی، جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال ، صدر پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن محمد شفیق کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہینڈبال چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے جامع انتظامات کئے جارہے ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوشگوار ماحول فراہم کریں گے ، افتتاحی تقریب کے دوران کلچرل شو بھی پیش کیا جائیگا جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہو گی۔

وقت اشاعت : 28/02/2018 - 18:28:16