وکٹوریہ آزارینکا اور سبالینکا انڈین ویلز ٹینس ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

ہفتہ 10 مارچ 2018 17:27

انڈین ویلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) وکٹوریہ آزارینکا اور سبالینکا انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں، ایکامکاروا اور ایلینا ویسنینا پر مشتمل روسی جوڑی بھی پہلا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

انڈین ویلز کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پہلے رائونڈ میچز میں آزارینکا اور سبالینکا پر مشتمل بیلاروس کی جوڑی نے کینیڈا کی یوجینی بوچارڈ اور ان کی امریکن جوڑی دار سیلونی سٹیفنز کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، ایکامکارووا اور ویسنینا پر مشتمل روسی جوڑی نے سمانتھا سٹوسر اور گوریلووا پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 10/03/2018 - 17:27:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :