راجر فیڈرر، ہیون چنگ، اینڈرسن، کارینو بسٹا، بورنا کورک کیوواس اور فرٹز انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 13 مارچ 2018 16:32

انڈین ویلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) راجر فیڈرر، ہیون چنگ، کیون اینڈرسن، کارینو بسٹا، بورنا کورک، پبلو کیوواس اور فرٹز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سربین کھلاڑی کریجی نووچ کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جنوبی کورین کھلاڑی ہیون چنگ نے جمہوری چیک کے ٹامس برڈچ کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جنوبی افریقن کھلاڑی اینڈرسن بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ارجنٹائنی کھلاڑی کیکر کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، اسپینش کھلاڑی پبلو کارینو بسٹا نے حریف روسی کھلاڑی ڈینل کو 6-1 اور 7-5 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، کیوواس نے کینیڈا کے ڈومنک تھائم کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فرنز اور بورنا کورک بھی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 16:32:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :