عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ،کریسنٹ کلب نے ینگ لکی سٹار کرکٹ کلب کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی

بدھ 14 مارچ 2018 13:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پہلے عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کریسنٹ کلب نے ینگ لکی سٹار کرکٹ کلب کو 5وکٹوں سے شکست دیدی ،ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

ریس کورس گراونڈ میں منعقدہ میچ میں ینگ لکی سٹار کلب نے پہلے کھیل کر 36.3اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنائے ذیشان فاروق نے 97، وقاص علی نے 28اور فرحان اسماعیل نے 25رنز بنائے بلال اکرم نے تباہ کن باولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 6وکٹیں حاصل کیں کریسنٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 32.2اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا زید عالم نے شاندار 113رنز بنائے احمد زولفقار نے 27اور سلیمان خان نے 20رنز بنائے کلیم اللہ اور عمران ڈوگر نے 2,2وکٹیںاپنے نام کیں فاتح ٹیم کے زید عالم اور بلال اکرم مشترکہ طور پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل 17مارچ کو محبوب پارک جمخانہ اور ٹاون شپ وائٹس کلب کے مابین ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 13:31:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :