ٹیم کو ضرورت پڑی تو کھیلنے کا رسک لوں گا :مصباح الحق

منگل 20 مارچ 2018 12:16

ٹیم کو ضرورت پڑی تو کھیلنے کا رسک لوں گا :مصباح الحق
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء)قومی ٹیم کے سابق کپتان مصبا ح الحق کا کہنا ہے کہ جب ٹیم میں آپ کی جگہ لینے کیلئے کھلاڑی موجود ہوں تو یہ ضروری نہیں ہوتا کہ آپ کھیلیں گے یا نہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصبا ح الحق کا کہنا تھا کہ لیوک رونچی جس طرح سے کھیل رہاہے وہ زبردست ہے ، ا س نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی عمد ہ پرفارم کیا تھا اور یہاں بھی تقریبا ہر میچ میں اس نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا ہے ،ہمارے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ اوپنرز ہمیں ایسا آغاز فراہم کررہے ہیں کہ میچ کا فیصلہ 6اوورز میں ہی ہوجاتا ہے ۔

اپنے انجری کے بارے میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ ہیئر لائن فریکچر ہے اور اگر ٹیم کو ان کی ضرورت ہوئی تو وہ کھیلنے کا چانس لے سکتے ہیں تاہم ابھی ان کی جگہ کھیلنے والے لڑکے کافی عمدہ پرفارم کررہے ہیں جس کی بہت خوشی ہے، نہ کھیلنے کا دکھ ہوتا ہے تاہم اگر ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہو تو اس سے اچھی بات کوئی نہیں ہوسکتی ۔

وقت اشاعت : 20/03/2018 - 12:16:20