پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمنیٹر دیکھنے کیلئے انتہائی اہم شخصیت کے سٹیڈیم آنے کا امکان

بدھ 21 مارچ 2018 15:45

پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمنیٹر دیکھنے کیلئے انتہائی اہم شخصیت کے سٹیڈیم آنے کا امکان
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ2018ئ)پاکستان سپرلیگ تھری کے دوسرے ایلیمنیٹر مقابلے میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز آج قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے اور میچ دیکھنے کےلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے سٹیڈیم آنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیڈیم کے وی وی آئی پی انکلوژر میں سیٹیں مختص کردی گئی ہیں اور چیف جسٹس سٹیڈیم آنے یانہ آنے کا فیصلہ لاہور پہنچنے کے بعد ہی کریں گے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ لاہور میں اس وقت موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ خطرے میں پڑ گیا، بارش کے باعث میچ نہ ہوسکا تو کراچی کنگز فائنل میں پہنچ جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 15:45:38