سٹورٹ براڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار

بدھ 21 مارچ 2018 15:52

آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کی 400 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ براڈ کل جمعرات سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، اگر وہ کامیاب ہوئے تو زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے دوسرے اور دنیا کے 15ویں بائولر بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

براڈ نے 114 میچز میں 399 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن 523 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 15:52:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :