چوتھی بین الصوبائی گیمزمیں شاندار پرفارمنس کامظاہر

کے پی حکومت نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے 30لاکھ روپے نقد انعامات کا اعلان

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:30

چوتھی بین الصوبائی گیمزمیں شاندار پرفارمنس کامظاہر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) صوبائی حکومت نے ایک بار پھر چوتھی بین الصوبائی گیمزمیں شاندار پرفارمنس کامظاہر کرنیوالے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئی30لاکھ روپے کے نقد انعامات دینے کا اعلان کردیاجسکے لئے اگلے ہفتے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاجائیگا،جسمیںگولڈ، سلور اور کانسی کے میڈلز کے جیتنے والے مردوخواتین کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائیگی،جبکہ حکومت نے کھیلوںکے شعبے میں انقلابی اقدامات لائے ہیںاور تاریخ میں پہلی مرتبہ سپورٹس پالیسی بنائی گئی جوکہ جلد ہی منظوری کیلئے سوبائی اسمبلی میں پیش کی جائیگی۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوںکو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم ہوں اور وہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھاکر اپنے آپکو ایک بہترین اتھیلیٹ ثابت کرسکے تاکہ دنیائے کھیل میںپاکستان کا نام بھی روشن کرے، انکاکہناتھاکہ بین الصوبائی گیمز میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا ایک فیسلیٹیٹر کی حیثیت سے بھر پور اندازمیں اپنا فریضہ اد ا کیا ہے،جنیدخان نے یہ بھی کہا ہے صوبائی حکومت نے کھیلوںکے شعبے میں انقلابی اقدامات لائے ہیں جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ سپورٹس پالیسی بنائی گئی جوکہ جلد ہی منظوری کیلئے اسمبلی میں پیش کی جائیگی،دوسری جانب پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہماری صوبائی حکومت نے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کیلئے ایجوکیشن سکالرشپ کی بھی منظوری دی ہے جسکے تحت اب تک سینکڑوں اتھیلیٹ کو وظیفہ مل چکا ہے ،ایجوکیش سکالرشپ ایک وقت کیلئے نہیں بلکہ اب ہمیشہ کیلئے ہر کھلاڑی کو ملے گے تاکہ وہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم کو بھی بہترانداز میں مکمل کرسکے۔

(جاری ہے)

جنید خان نے کہا ہے خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں کھلاڑیوں کیلئے کھیلنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹس سپورٹس کمپلیکس تیار کئے ہیں جسے دور جدید کے ہم اہنگوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 22:30:31