پی ایس ایل 3 کا حتمی معرکہ کس ٹیم کے نام رہے گا، جانوروں نے بھی پیش گوئی کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 22:27

پی ایس ایل 3 کا حتمی معرکہ کس ٹیم کے نام رہے گا، جانوروں نے بھی پیش گوئی کردی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24مارچ2018 ء): پی ایس ایل 3 کا حتمی معرکہ کس ٹیم کے نام رہے گا، جانوروں نے بھی پیش گوئی کردی۔بہاول پور چڑیا گھر کے ببون اور گھوٹکی کے کبوتر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 اپنا سحر متحدہ عرب امارات سے لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔حتمی مرحلے کے دو میچز لاہور میں کامیابی سے منعقد ہو چکے ہیں جس کے بعد اب پی ایس ایل 3کا فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 3کا فائنل 25مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل 3 کا حتمی معرکہ کس ٹیم کے نام رہے گا، جانوروں نے بھی پیش گوئی کردی۔ بہاول پور کے چڑیا گھر کے ببون کے سامنے پشاور اور اسلام آباد کی ٹی شرٹس رکھی گئیں تو ببون نے ریڈ ٹی شرٹ اٹھا کر اسلام آباد یونائٹیڈ کو جیت کی خبر سنا دی۔ اسی طرح گھوٹکی میں بھی کبوتر کے سامنے بھی لال اور پیلے رنگ کے نشانات رکھے گئے۔ کبوتر نے لال نشان پر بیٹھ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 22:27:19