محمد عامر کے اچانک ایک فیصلے نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو 440 وولٹ کا جھٹکا دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 26 مارچ 2018 21:49

محمد عامر کے اچانک ایک فیصلے نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو 440 وولٹ کا جھٹکا دے دیا
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ2018ئ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمدعامر نے اپنے انٹر نیشنل کیریئر کو بڑھانے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کم کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ 25سالہ فاسٹ باﺅلر اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مابین ایک خاموش معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت فاسٹ باﺅلر کے ورک لوڈ کا خیال رکھا جائے گا اور عین ممکن ہے کہ وہ اب صرف انتہائی اہم ٹیسٹ سیریز میں ہی حصہ لیں۔

جبکہ یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ محمد عامر ٹیسٹ کرکٹر کو خیر آباد کہہ سکتے ہیں۔ محمد عامر نے 2010ءمیں 5سالہ پابندی لگنے سے قبل 14ٹیسٹ میچز کھیلے تھے جبکہ پابندی ختم ہونے کے بعد سے و ہ اب تک 16ٹیسٹ میچز میں 37.25کی اوسط سے 44وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ،عامرپاکستان کی تینوں فارمیٹس میں لگاتا ر نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور پابندی سے واپس آنے کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں 864.3اوورز کرچکے ہیں جو کسی بھی پاکستانی باﺅلر کی جانب سے سب سے زیادہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران عامر کاکہنا تھا کہ 2010ءکے مقابلے میں اب کرکٹ بہت بڑھ گئی ہے اور اگر میرے 5سال ضائع نہ ہوئے ہوتے تو شاید میں اب تک 70،80ٹیسٹ میچز کھیل چکا ہوتا،میں کھویا وقت واپس تو نہیں لاسکتا لیکن اب اپنے ورک لوڈ کا خیال رکھ سکتاہوں ،میں جانتا ہوں کہ مداح مجھے کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن انہیں بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ میں بھی ایک انسان ہوں کوئی آئرن مین نہیں ،میرے اندر کھیلنے کا جذبہ اب بھی موجود ہے اور میں مداحو ں اور ملک کیلئے اب بھی کھیلنا چاہتا ہوں ،میں اب تک 30ٹیسٹ میچز کھیل چکا ہوں اور ہوسکتاہے کہ 50ٹیسٹ میچز پر اپنا کیریئر ختم کروں۔

عامر کا مزید کہنا تھا کہ میں اور مکی آرتھر ایک معاہدے پر پہنچے ہیں جس کے تحت ہر کھلاڑی کو روٹیشن پالیسی کے تحت کھلایا جائے گا تاکہ وہ فریش اور فٹ رہے ۔ ورلڈ کپ 2019 ءکےلئے مکی آرتھر کی پالیسی اچھی ہے ،میں نے یہ نہیں کہا کہ اب میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا لیکن میں کچھ آرام بھی کرنا چاہتا ہوںاور صرف اہم میچز کھیلنا چاہتا ہوں ،یہ کا م انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ ز کررہے ہیں تو ہم بھی کرسکتے ہیں ،ہمارے پاس بہت سے اچھے باﺅلر ہیں اور یہ ممکن نہیں کہ میں ہمیشہ کھیلتا رہوں اور اسی لیے چاہتا ہوں کہ جتنا کھیلوں اپنے ملک کیلئے اچھے سے اچھا پرفارم کروں۔
وقت اشاعت : 26/03/2018 - 21:49:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :