شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چمپئن شپ 2018ء کے تیسرے روز مختلف کیٹیگریز کے پری کوارٹرفائنلز مکمل

منگل 27 مارچ 2018 18:24

شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چمپئن شپ 2018ء کے تیسرے روز مختلف کیٹیگریز کے پری کوارٹرفائنلز مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کے تیسرے روز مختلف کیٹیگریز کے پری کوارٹرفائنلز مکمل ہوئے۔ تمام ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ماسوائے مینز سنگل میں ایک اپ سیٹ ہوا جب ٹاپ سیڈڈ عثمان لطیف کو ثاقب عمر نے ہرا کر باہر کردیا۔

اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک، چیف ریفری عارف قریشی اور ٹینس کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پری کوارٹرفائنلز میں عقیل خان نے برکت اللہ کو 6-2, 6-1 سے، مدثرمرتضیٰ نے عمر بابر کو 7-5, 6-1 سے، مزمل مرتضیٰ نے اعجاز خان کو 7-5, 2-6, 6-1 سے، ہیرا عاشق نے محمد زاہد مجاہد کو 6-1, 7-6 سے، ابدال حیدر نے فیضان خرم کو 6-4, 7-6 سے، شہزاد خان نے یوسف خان کو 6-3, 6-0 سے، اپ سیٹ میں ثاقب عمر نے عثمان لطیف6-4, 6-2 سے، محمد عابد نے حسن ریا ض کو 6-2, 6-0 سے ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کرلیا۔

(جاری ہے)

ویمنز سنگلز میں سارہ منصور نے عائشہ عاصم کو 6-0, 6-0 سے، عشاء جواد نے مریم کو 6-2, 6-2 سے، سارہ محمد نے ماہ نور سہیل کو 6-0, 6-0 سے، نور ملک نے سارہ سلمان کو 6-2, 6-0 سے، مہوش چشتی نے ماہا سید کو 6-1, 6-0 سے ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کرلیا۔ مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنلز میں محمد عابد اور عثمان رفیق نے حسن ریاض اور زریاب پیرزادہ کو6-2,6-3 سے ، مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ نے ہارون زاہد اور عبدالرحمان کو 6-3, 6-2 سے، ہیرا عاشق اور عبدالرحمان ملک نے یوسف خان اور اعجاز خان کو 6-3, 7-6 سے ہرا کر کواٹرز فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 18:24:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :