ڈی جی سپورٹس بورڈ KPK سپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018سرحد جمخانہ نے اقراء کلب کو اور جمخانہ سٹارز کو شمع کولٹس کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

منگل 27 مارچ 2018 19:37

ڈی جی سپورٹس بورڈ KPK سپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018سرحد جمخانہ نے اقراء کلب کو اور جمخانہ سٹارز کو شمع کولٹس کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) ڈی جی سپورٹس بورڈ KPK سپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018سرحد جمخانہ نے اقراء کلب کو اور جمخانہ سٹارز کو شمع کولٹس کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔راحیل جمخانہ کرکٹ گرائونڈ زندے پر جاری ڈی جی سپورٹ بورڈ کے پی کے سپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء میں سرحد جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے۔

امیر تیمور نے 41مبشر حسین نی27اور سید عاصم علی شاہ نے 19رنز بنائے۔ اقراء کلب کی طرف سے واجد نے 4، جلال نی2، عثمان اور صلاح الدین نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں دوسری اننگز میں 28ویں لاوورز میں10 وکٹوں کے نقصان پر اقراء کلب نے 150رنز بنائے طاہر شاہ اور فرقان نے 50,50 رنز بنائے۔ سرحد جمخانہ کلب کی طرف سے حیدر علی نے 3 ساجد آفریدی نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں جمخانہ سٹارز کلب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کی اور مقررہ 35اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 276رنز بنائے۔ وحید الرحمان نے 92، قیصر سلیم نی66 ، ریحان عابد نی30رنز بنائے شمع کولٹس کی طرف سے حسنات نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں دوسری اننگز میں شمع کولٹس کلب کی ٹیم 35اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنا سکی۔ شبیر نی53، حسنات نی37، عطاء اللہ نے 25رنز بنائے۔ جمخانہ سٹارز کی طرف سے حیدر نی2، قیصر سلیم ، ذیشان، عامر فاروق، اور اسماعیل نے 1,1,1,1 وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 19:37:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :