ٹیم میں شامل کرتے بھی توبھی نہ کھیلتا،کامران اکمل کا حیران کن انکشاف

بدھ 28 مارچ 2018 11:32

ٹیم میں شامل کرتے بھی توبھی نہ کھیلتا،کامران اکمل کا حیران کن انکشاف
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ2018ئ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہ ہونے پر افسوس تو ہوتا ہے لیکن اگر ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ میں نام آجاتا تب بھی کھیل نہیں سکتا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری میں اتنی اچھی کارکردگی کے بعد بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں نام نہ آنے پر افسوس تو ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے میں زخمی ہوں اور اور اگر مجھے ٹیم میں شامل کر بھی لیتے تو میں کھیل نہیں سکتا تھا کیونکہ میری ہیمسٹرنگ خراب ہے اورڈاکٹرز نے تین سے چار ہفتے آرام کا کہا گیا ہے۔

انہوں نے ٹیم کا حصہ بننے والے نئے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا ہے ٹیم سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائے۔

وقت اشاعت : 28/03/2018 - 11:32:12