چیمپئنز ٹرافی فائنل میں کوہلی کو عامر کیخلاف مشکلات میں دیکھا:سرفراز احمد

منگل 10 اپریل 2018 13:35

چیمپئنز ٹرافی فائنل میں کوہلی کو عامر کیخلاف مشکلات میں دیکھا:سرفراز احمد
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اپریل 2018ء)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے سامنے مشکلات کا شکار نظر آرہے تھے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سرفرا ز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جب ویرات کوہلی بیٹنگ کرنے کےلئے آئے تو محمد عامر کے خلاف ان کے پیر بالکل نہیں چل رہے تھے ، عمومی طو ر پر کوہلی کا پہلی بال سے ہی کریز پر بیلنس اچھا ہوتا تھا لیکن اس دن کوہلی پہلی ہی گیند سے عامر کیخلاف مشکلات کا شکاردیکھا۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ کوہلی نے محض ایک یا دو اوور ہی عامر کو کھیلااور اس میں بھی ان کی زیادہ تر گیندیں ایج ہوکر گیپ میں گئیں اور پھر عامر نے کوہلی کو مسلسل دو گیندوں پر دومرتبہ آﺅٹ کردیا ۔
وقت اشاعت : 10/04/2018 - 13:35:36