ہوسٹن اوپن ٹینس، جان اسنر اور جیک سوکا مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 13 اپریل 2018 16:10

ہوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء) امریکا کے جان اسنر اور امریکا کے ہی جیک سوک پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ہوسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں امریکا کے جان اسنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے ہنری لاکسونن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کی جیک سوک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے مات دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔۔
وقت اشاعت : 13/04/2018 - 16:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :