یونس خان ایک بار پھر پی سی بی سے ناراض ،کوچنگ کورس چھو ڑ کر چلے گئے
پیر 16 اپریل 2018 16:14
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اپریل 2018ء) گزشتہ برس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوگئے ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری کوچنگ کورس ادھورا چھوڑ کر کراچی واپس چلے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 10099ٹیسٹ رنز بنانے والے سابق سٹار بلے باز16 اپریل سے لاہور میں 6 روزہ لیول تھری کورس میں شرکت کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں پی سی بی نے انہیں ایک رات کے لیے اپنے ایک آفیشل کے ساتھ کمرہ شیئر کرنے کی درخواست کی تاہم یونس خان نے اس آفرکو اپنی بے عزتی سمجھتے ہوئے فوری طور پر کوچنگ کورس ادھورا چھوڑ کر کراچی واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ۔ اپنے ویڈیو پیغا م میں یونس خان کاکہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے ان کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک انتہائی خراب ہے جس کے باعث وہ کوچنگ کورس چھوڑ کر کراچی واپس جارہے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 16:14:04
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
فرانس کے بنیامین تھامس نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا
-
آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم