ناقص کارکردگی پر 6 بنگلہ دیشی کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ،ْ10 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

جمعہ 20 اپریل 2018 16:19

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے گزشتہ سال ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 6 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم کرتے ہوئے سال 2018 کیلئے 10 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔بی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ نے سال کے پہلے سالانہ اجلاس کے دوران اس مرتبہ صرف 10 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ،ْکھلاڑیوں کی تنخواہیں بھی نہیں بڑھائی گئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال اعلان کردہ فہرست سے جن 6 کھلاڑیوں کو باہر کیا گیا ان میں سومیا سرکار، مصدق حسین، قمرالاسلام، تسکین احمد اور صابر رحمان شامل ہیں۔اس بار تین نئے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاہم ان کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بی سی بی کے صدر نظم الحسین نے کہا کہ 6 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس نہ دینے کا فیصلہ کرکٹ آپریشنز کمیٹی اور سلیکٹرز کا ہے اور انہیں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈراپ کیا گیا ،ْکنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن، تمیم اقبال، محموداللہ، مشفق الرحیم، مستفیض الرحمان، روبیل حسین، مومن الحق اور مہدی حسن میراز شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/04/2018 - 16:19:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :