سمتھ، وانر ، بین کرافٹ کا مستقبل کیا ؟ کرکٹ آسٹریلیا چیف نے بڑا اعلان کر دیا
منگل 1 مئی 2018 15:27
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیمز سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر سمیت بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا یافتہ تینوں کرکٹرز ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق ملیبورن ریڈیو سٹیشن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جیمز سدر لینڈ نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر کسی کو موقع ملنا چاہیے، دوبارہ موقع حاصل کرنا اب کرکٹرز کے ہاتھ میں ہے اور تینوں کو سلیکٹرز کے سامنے خود کو اہل ثابت کرنا ہوگا،مجھے تینوں کھلاڑیوں سے ہمدردی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ میں ان تینوں کرکٹرز کو بہترین فارم میں دوبارہ سے کرکٹ کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں،مجھے یقین ہے کہ وہ یہ کرسکتے ہیں۔ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سدر لینڈ نے کہا کہ وہ خود کو ایک بہترین کرکٹر ثابت کرنے کے حوالے سے بہت پر عزم تھے اور اس کے ساتھ ساتھ ان میں قیادت کی بھی غیر معمولی صلاحیت تھی۔
یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کےخلاف کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر 1 سال اور سٹیو سمتھ اور کیمرون بینکروفٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی تھی ، کوچ ڈیرن لیمین نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا حالانکہ ان کا کرکٹ آسٹریلیا کیساتھ ایک سال کا معاہدہ ابھی باقی تھا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 01/05/2018 - 15:27:05
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
حکومت کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی سپورٹ کرے، کپتان قومی ہاکی ٹیم
-
پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کو تیار
-
پاک، بھارت تعلقات بہتر کرنے کیلئے اسپورٹس کو بہتر کرنا ہوگا،شاہد آفریدی
-
200رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے، یونس خان
-
نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
-
پاک انگلینڈ کرکٹ روابط کے 70 سال مکمل ہونے پر تقریبات کا اہتمام، اسٹورٹ کین