میسی جادو چلانے میں ناکام، فرانس، ارجنٹائن کو ہرا کر ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا، فرانس نے ارجنٹائن کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 4-3 گولز سے شکست دی، کیلین مباپے نے 2 گولز کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

ہفتہ 30 جون 2018 22:21

میسی جادو چلانے میں ناکام، فرانس، ارجنٹائن کو ہرا کر ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا، فرانس نے ارجنٹائن کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 4-3 گولز سے شکست دی، کیلین مباپے نے 2 گولز کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) فرانس اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا، فرانس نے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد 4-3 گولز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، سٹار فٹ بالر لائنل میسی جادو چلانے میں ناکام رہے البتہ 19 سالہ فرانسیسی کھلاڑی کیلین مباپے نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے یکے بعد دیگرے دو گولز کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں فرانس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کو 3 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے فرانس کا ساتھ دیا اور اس نے ارجنٹائن کو 4-3 گولز سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، میچ کے 13ویں منٹس میں فرانس کے گرائزمین نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی، 41ویں منٹس میں ارجنٹائن کے ڈی ماریا نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 1-1 گولز سے برابر کر دیا، اسطرح پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا، دوسرے ہاف کے تیسرے ہی منٹ میں ارجنٹائن کے مرسیڈو نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 57ویں منٹس میں فرانس کے پاورڈ نے گول کر کے مقابلہ ایک مرتبہ پھر برابر کر دیا، اس کے بعد فرانس کے کیلین مباپے نے یکے بعد دیگرے 2 گولز کر ٹیم کی برتری 4-2 گولز کر دی جس سے ارجنٹائن پر دبائو بڑھ گیا، 90 پلس منٹس میں ارجنٹائن کے ایگوئرو نے گول کر کے مقابلہ 4-3 گولز کر دیا، میچ کے آخری سیکنڈ میں ارجنٹائن نے میچ برابر کرنے کا موقع گنوا دیا، اسطرح فرانس نے ارجنٹائن کو 4-3 گولز سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

وقت اشاعت : 30/06/2018 - 22:21:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :