شندور پولو فیسٹول 2018 ، انٹری پوائنٹ زیارت کے مقام پر ٹور سٹ فیسسلیٹیشن ڈسک قائم

سیاحوں کو ہر طرح کی معلومات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی

جمعرات 5 جولائی 2018 21:21

شندور پولو فیسٹول 2018 ، انٹری پوائنٹ زیارت کے مقام پر ٹور سٹ فیسسلیٹیشن ڈسک قائم
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود کی ہدایت پر شندور چترال میں منعقد ہونے والے شندور پولو فیسٹول 2018 میں شرکت کرنے والے شائقین اور سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے انٹری پوائنٹ زیارت کے مقام پر ٹور سٹ فیسسلیٹیشن ڈسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر مذکورہ کے بارے میں سیاحوں کو ہر طرح کی معلومات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

شندور فیسٹول میں شرکت کرنے والے شائقین اور سیاحوں کو مذکورہ انٹری پوائنٹ پر ڈی سی چترال کی رضا کار فورس اور چترال لیوی کی ہاسپٹیلٹی پلاٹون کے اہلکار تمام ممکنہ مدد فراہم کریں گی ۔ واضح رہے کہ چترال میں شندور کے مقام پر ماہ رواں یعنی 7 جولائی سے شندور فیسٹول کا انعقاد ہور رہا ہے جس میں سیاحوں اور پولو کھیل کے شائقین کی کثیر تعدا میں شرکت متوقع ہے۔
وقت اشاعت : 05/07/2018 - 21:21:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :