انگروفوڈز ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے ایونٹ میں موسیٰ چوہدری اور شہریار نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 5 جولائی 2018 22:29

انگروفوڈز ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے ایونٹ میں موسیٰ چوہدری اور شہریار نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) انگرو فوڈز ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز ایونٹ میں موسیٰ چوہدری اور شہریار نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ مینر ڈبلز میں طلحہ ولید / رضوان اور قاسم علی/ ملک ذیشان ،انڈر18- موسی چوہدری اور سعاد ابجد اور انڈر14- میں عبداللہ اظہر اور حمزہ عاصم اور انڈر10- میں ابوبکر اورحازک عاصم فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے،اس موقع پر پاکستانی ٹینس سٹار عقیل خان مہمان خصوصی تھے ان کا اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے سربراہ اور ڈیوس کپ کے سابق کو فضل سبحان نے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا، اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مقابلوں میںمینز سنگلز ایونٹ میں موسیٰ چوہدری نے حسنین عبداللہ کو 6-1 اور 6-2 سے اور شہریار نے عدنان خان کو 6-4 ، 4-6 اور 10-8 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ،جبکہ مینر ڈبلز میں طلحہ ولید / رضوان نے راشد خان / فیصل کو 6-0 اور 6-0 سے اور قاسم علی/ ملک ذیشان نے بلند/ یاسین کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی ،انڈر18- موسی چوہدری نے کمبر حسنین کو 6-2 اور 6-1 سے اور سعاد ابجد نے سعاد عرفان کو 6-1 اور 6-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی اور انڈر14- میں عبداللہ اظہر نے راجہ اذان کو 4-1 ، 0-4 اور 10-4 سے اور حمزہ عاصم نے موسیٰ یحی کو 4-2 اور 4-3 سے شکست دے کر فائنل میں داخل ہوگئے ہیں،انڈر10- حازک عاصم نے سمیر کو 4-0 اور 4-0 سے اور ابوبکر نے نبیل علی کو 4-0 اور 4-0 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، فائنل مقابلے جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 05/07/2018 - 22:29:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :