سابق عظیم کیوی کر کٹررچرڈ ہیڈلی جگر کے کینسر میں مبتلا ہوگئے

منگل 17 جولائی 2018 16:30

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) نیوزی لینڈ کے سابق عظیم کرکٹر رچرڈ ہیڈلی پھر کینسر کا شکار ہوگئے۔اس بار وہ جگر کے کینسر میں مبتلا ہوئے جس کی وجہ سے ایک بار پھر سرجری کے عمل سے گزرنا ہوگا، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ابھی یہ کینسر اپنے بالکل ابتدائی اسٹیج پر ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ ماہ ہیڈلی کے آنت کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی تھی، جس پر انھوں نے سرجری کے ذریعے ٹیومر سے جان چھڑا لی تھی۔ این زیڈ سی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق جگر کے کینسر کا آپریشن ہوسکتا ہے، حالیہ آپریشن سے صحتیاب ہونے کے بعد ہیڈلی کو ایک مرتبہ پھر کیموتھراپی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 16:30:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :