حسن علی نے وکٹ لینے پر جنریٹر چلانے کیلئے دوست کے خدمات حاصل کرلیں

پیر 23 جولائی 2018 19:18

حسن علی نے وکٹ لینے پر جنریٹر چلانے کیلئے دوست کے خدمات حاصل کرلیں
بلاوائیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) پاکستانی فاسٹ بائولر حسن علی نے اپنی انجری سے سبق سیکھ لیا ،وکٹ لینے کے بعد جرنیٹر سٹائل میں خوشی منانا بند کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسن علی نے زمبابوے کے خلاف میچ میں زمبابوین کپتان ہیملٹن مسا کاڈزا کو کلین بولڈ کیا تو خود جرنیٹر سٹائل میں خوشی نہیں منائی بلکہ خوشی منانے کے لیے اپنے جگری یار شاداب خان کو بلا لیا اور پھر شاداب خان نے وہاں حسن علی کے پاس پہنچ کر جرنیٹر سٹائل میں خوشی منائی ،یہ منظر دیکھ کر ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ہنسنا شروع ہو گئے اور سٹیڈ یم میں موجود پاکستانی مداحوں نے بھی اس حرکت کو خوب پسند کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں وکٹ لینے کے بعد جب حسن علی نے جرنیٹر سٹائل لگا یا تھا تو ان کے گردن کے پٹھوں میں کھنچآ آگیا تھا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی کھنچاوکی وجہ سے بیٹھ گئے تھے۔
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 19:18:29