اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل فرینڈز کلب کا مقابلہ القائم کلب وائٹ سے ہوگا

جمعہ 14 ستمبر 2018 13:14

اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل فرینڈز کلب کا مقابلہ القائم کلب وائٹ سے ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں فرینڈز کلب کا مقابلہ القائم کلب وائٹ کی ٹیموں کے درمیان کل ہفتہ کو شام چار بجے این آئی ایچ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ینگسٹرز کلب، حیدری کلب، القائم کلب بلیو، ذیشان کلب، یوتھ پاور کلب، گنگال کلب، القائم کلب وائٹ، اکبر کلب، بی کے یونائیٹڈ کلب، کارواں کلب، جی ایٹ یونائیٹڈ کلب، ایورگرین کلب، پونا کلب، غوری کلب، بولان کلب، شکری کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، ایلیٹ کلب اور پاک سپورٹنگ کلب شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 13:14:53