شعیب ملک نے بیگم کیلئے حلیہ بدل لیا ،ْ

ثانیہ مرزا اور اظہر محمود کے درمیان سوشل میڈیا دلچسپ نوک جھونک بیگم کو خوش کر نا تو کوئی آپ سے سیکھے ،ْ اظہر محمود کی اہلیہ ایبا قریشی کی شعیب ملک کے ویڈیو کی تعریف تم نے مروا دیا ،ْ اظہر محمود کا شعیب ملک سے شکوہ … اظہر بھائی اگر میں آپ ہوتی اور ایبا میری بیوی ہوتی تو مجھ میں یہ کرنے کی ہمت نہ ہوتی ،ْ ثانیہ مرزا کا جواب

بدھ 19 ستمبر 2018 14:27

شعیب ملک نے بیگم کیلئے حلیہ بدل لیا ،ْ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود، ان کی اہلیہ اور ثانیہ مرزا کے درمیان دلچسپ نوک جھونک نے ٹوئٹر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور بیگم کے لیے اپنا حلیہ بدل لیا اور یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی تاہم شعیب ملک کے اس اقدام نے اظہر محمود کیلئے مشکلات کھڑی کر دیں اور ان کی بیگم ایبا قریشی نے شعیب ملک کو سراہتے ہوئے لکھا کہ بیگم کو خوش کرنا تو کوئی تم سے سیکھے۔

اظہر نے شعیب کو کہا کہ تو نے ہمیں مروا دیا اور پھر شعیب کی طرح اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب سب کر رہے ہیں تو ہم بھی بیگم کو خوش کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پر ثانیہ مرزا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اظہر حمود سے کہا کہ اظہر بھائی اگر میں آپ ہوتی اور ایبا میری بیوی ہوتی تو مجھ میں یہ کرنے کی ہمت نہ ہوتی۔ اس کے لیے مکمل مارکس ملنے چاہئیں لیکن یاد رکھیں گھر بھی تو جانا ہے۔

اظہر نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہارا میاں ہم سب کو پھنسوا رہا تھا ،ْ میں نے یہ سب کرنے کی ہمت اس لیے کی کیونکہ میں ساڑھے تین ماہ سے گھر نہیں گیا۔ ایبا کے اطراف میں تین بچے موجود ہیں اس لیے امید ہے کہ وہ یہ سب بھول جائیگی ،ْ آپ تو جانتی ہیں کہ میں کتنا بہادر ہوں۔یاد رہے کہ اظہر محمود ایشیا کپ کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود قومی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے لیکن اپنے 4سالہ بھتیجے کے انتقال کے سبب وطن واپس لوٹے ۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 14:27:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :