ہالپ پہلے رائونڈ سے دستبردار، اینجلیق کربر، مگروزا، وزنائیکی، میڈیسن کیز، کیرولین گارشیا چائنہ اوپن ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

پیر 1 اکتوبر 2018 18:20

ہالپ پہلے رائونڈ سے دستبردار، اینجلیق کربر، مگروزا، وزنائیکی، میڈیسن کیز، کیرولین گارشیا چائنہ اوپن ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں
بیجنگ ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) اینجلیق کربر، گربین مگروزا، کیرولین وزنائیکی، شوئی زینگ، میڈیسن کیز اور کیرولین گارشیا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں، سیمونا ہالپ انجری کے باعث پہلے رائونڈ سے دستبردار ہو گئیں۔ چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچ میں جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے حریف فرانسیسی کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینووک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ پہلے رائونڈ میچ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئیں جس کی وجہ سے انہیں مقابلے سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی، ان کے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے تیونس کی کھلاڑی اونز فاتح قرار پائیں، اسپینش کھلاڑی گربین مگروزا نے روسی کھلاڑی ایکا مکارووا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے سوئس کھلاڑی بلینڈا کو شکست فاش سے دوچار کیا، چینی کھلاڑی شوئی زینگ نے جرمن کھلاڑی الیز مرٹنز کو ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، امریکن کھلاڑی میڈیسن کیز بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی برنارڈا پیرا کو شکست فاش سے دوچار کیا، فرانس کی کیرولین گارشیا نے چینی کھلاڑی یانگ یفا کو ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، امریکن کھلاڑی سیلونی سٹیفنز نے روسی کھلاڑی پولو چنکووا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

دیگر کھیلے گئے میچز میں فلپ کنز، ٹی سورینکو، سیبل کووا، سیواستووا اور ہرکوگ اپنی اپنی حریفوں کو ہرا کر دوسرے رائونڈ میں داخل ہو گئیں۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 18:20:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :