القائم کلب کی ٹیم اسلام آباد امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 3 اکتوبر 2018 14:02

القائم کلب کی ٹیم اسلام آباد امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) القائم کلب کی ٹیم اسلام آباد امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ گذشتہ روز این آئی ایچ فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں القائم کلب نے گنگال کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں دوسرے ہاف کے 16 ویں منٹ میں القائم کلب کے احسان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک برقرار رہی۔

(جاری ہے)

گنگال کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے، ریفری کے فرائض چمن خان نے انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری عدنان اقبال بیگ نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ینگسٹرز کلب، حیدری کلب، القائم کلب بلیو، ذیشان کلب، یوتھ پاور کلب، گنگال کلب، القائم کلب وائٹ، اکبر کلب، بی کے یونائیٹڈ کلب، کارواں کلب، جی ایٹ یونائیٹڈ کلب، ایورگرین کلب، پونا کلب، غوری کلب، بولان کلب، شکری کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، ایلیٹ کلب اور پاک سپورٹنگ کلب شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 03/10/2018 - 14:02:34