مگروزا کو شکست، وانگ قیانگ اور ڈیانا یسٹرم ہانگ کانگ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں داخل

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:43

مگروزا کو شکست، وانگ قیانگ اور ڈیانا یسٹرم ہانگ کانگ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں داخل
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) وانگ قیانگ اور ڈیانا یسٹرم سکا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ہانگ کانگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ اوپن کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں چینی کھلاڑی وانگ قیانگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسپینش کھلاڑی گربین مگروزا کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، (5-7) ، 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے سیمی فائنل میں یوکرینی کھلاڑی ڈیانا نے چینی کھلاڑی شوئی زینگ کو 7-5 اور 6-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 13/10/2018 - 20:43:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :