اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 00:20

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سویڈن میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے اسپینش جوڑی دار مارک لوپز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایلکس ڈی مینار اور جان ملمین پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 00:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :