بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی، میزبان ٹیم فیصلہ کن برتری کیلئے پرعزم، زمبابوین ٹیم سیریز برابر کرنے کیلئے پرجوش

منگل 23 اکتوبر 2018 13:04

بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی، میزبان ٹیم فیصلہ کن برتری کیلئے پرعزم، زمبابوین ٹیم سیریز برابر کرنے کیلئے پرجوش
چٹاگانگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل بدھ کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 28 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

پہلے ون ڈے میں شاندار کامیابی کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں جبکہ دوسری جانب زمبابوین ٹیم بھی سیریز برابر کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:04:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :