اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز موسم کی خرابی کے باعث نہ کھیلے جاسکے،

ہفتہ 3 نومبر 2018 22:04

اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز موسم کی خرابی کے باعث نہ کھیلے جاسکے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز مقابلے گذشتہ روز ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلے جانے تھے لیکن موسم کی خرابی کے باعث نہ کھیلے جاسکے، اکبر فٹ بال کلب کے صدر شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ سیمی فائنل میچوں کے شیڈول کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ مہران کلب اور ہماکلب جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ میں اکبر کلب اور گنگال کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 36 ٹیموں نے ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لیا۔
وقت اشاعت : 03/11/2018 - 22:04:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :