زمبابوین بائولر ٹنڈئی چتارا ٹانگ کی انجری کا شکار،

بنگلہ دیش کے خلاف رواں ٹیسٹ سے باہر ہو گئے

پیر 12 نومبر 2018 17:02

ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) زمبابوین فاسٹ بائولر ٹنڈئی چتارا بنگلہ دیش کے خلاف آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ٹانگ کی انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث وہ بقیہ ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوسرے روز چتارا اپنے 23ویں اوور کے دوران ٹانگ کی انجری میں مبتلا ہو گئے اور انہیں اسٹریچر کے ذریعے میدان سے باہر لایا گیا، ان کے زخمی ہونے کے بعد ٹریپانو نے ان کا اوور مکمل کرایا۔ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ فاسٹ بائولر گریڈ ٹو انجری میں مبتلا ہوئے ہیں اسلئے وہ رواں ٹیسٹ کے بقیہ دنوں میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 17:02:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :