بگ بیش لیگ، آسٹریلوی کرکٹر کرس لین برسبین ہیٹ کے کپتان مقرر ہو گئے

پیر 10 دسمبر 2018 17:01

سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) آسٹریلوی بلے باز کرس گیل رواں ماہ شیڈول بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

برسبین ہیٹ کی ٹیم 19 دسمبر کو دفاعی چیمپئن ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ کرس لین نے اپنے بیان میں کہا کہ برسبین ہیٹ کا کپتان مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز بات ہے، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلا کر کلب حکام کی توقعات پر پورا اتروں۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 17:01:42