لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ،ایف جی پولو ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

لله

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:42

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ،ایف جی پولو ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی الخیر گروپ کے تیسرے روز ایف جی پولو ٹیم نے پی بی جی /ری مائونٹس کی ٹیم کو 9-4 سے شکست دے کر فائنل کیلئے جبکہ ارٹیما میڈیکل کی ٹیم نے اے او ایس پولو کی ٹیم کو 8-6 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں فائیو سٹار فوم الخیر گروپ کے تعاون سے شاہ رفیع عالم پولو کپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ایف جی پولو اور پی بی جی / ری مائونٹس کے درمیان دلچسپ میچ ہوا۔پہلے چکر میں ایف جی پولو نے دو جبکہ پی بی جی /ر ی مائونٹس نے ایک گول سکور کیا۔دوسرے چکر میں ایف جی پولو نے چار جبکہ پی بی جی /ری مائونٹس نے ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

تیسرے چکر میں ایف جی پولو کی ٹیم نے تین گول سکور کیے جبکہ چوتھے چکر میں پی بی جی /ری مائونٹس نے دو گول سکور کیے۔ اس طرح ایف جی پولو کی ٹیم نے پی بی جی ری مائونٹس کو 9-4 سے ہرا دیا۔ایف جی پولو کی طر ف سے الوکیو سیلسٹینو نے پانچ ، شاہ شمیل عالم نے تین جبکہ عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔پی بی جی /ری مائونٹس کی طرف سے نکلوس ماریا رئیوز نے تین جبکہ لیفٹیننٹ کرنل رب نواز ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔

ادھر دوسرے میچ میں ارٹیما میڈیکل نے اے او ایس پولو کو8-6 سے ہرا دیا۔ اے اویس پولو کی ٹیم نے پہلے چکر میں تین گول سکور کیے جبکہ ارٹیما میڈیکل نے دو جبکہ دوسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے جبکہ تیسرے چکر میں ارٹیما میڈیکل نے دو اور اے او ایس پولو ٹیم نے ایک گول سکور کیا جبکہ چوتھے چکر میں ارٹیما میڈیکل کی ٹیم نے دو گول کرکے میچ 8-6 سے جیت لیا۔

ارٹیما میڈیکل کی طرف سے نکلوس پیپر نے چار، حمزہ مواز خان اور دانیال شیخ نے دو دو گول سکور کیے جبکہ اے او ایس پولو کی طرف سے ہاشم کمال آغا نے چار، جیف راڈو اور حمزہ علی نے ایک ایک گول سکور کیا۔آج بروز جمعتہ المبارک دوپہر دو بجے پہلا میچ ای ایف یو لائف اور نیو ایج /ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان جبکہ دوپہر تین بجے دوسرا میچ ٹیم ایٹین کا مقابلہ ٹوٹل نیوٹریشن سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 22:42:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :