سرینا ولیمز دنیا کی بہترین کھلاڑی ہیں، ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہوں، سیمونا ہالپ

اتوار 20 جنوری 2019 22:30

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے کہا ہے کہ سرینا ولیمزدنیا کی بہترین کھلاڑی ہیں، ان کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہوں اور فتح کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گی۔

(جاری ہے)

ہالپ اور سرینا ولیمز سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں (آج) پیر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

سرینا کو 23 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ہالپ نے صرف ایک گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کر رکھا ہے۔ ہالپ نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ہونا اور دنیا کی بہترین کھلاڑی ہونا دونوں مختلف چیزیں ہیں، ولیمز ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہیں، میں ان سے مقابلے کیلئے خوف زدہ نہیں لیکن جانتی ہوں کہ انہیں ہرانے کیلئے مجھے سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔
وقت اشاعت : 20/01/2019 - 22:30:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :