ٹاپ سیڈڈ میٹ پاویک اور گابریلا ڈابروسکی آسٹرلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

منگل 22 جنوری 2019 14:18

ٹاپ سیڈڈ میٹ پاویک اور گابریلا ڈابروسکی آسٹرلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) کروشیا کے میٹ پاویک اور کینیڈا کی گابریلا ڈابروسکی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں میٹ پاویک اور انکی کینیڈین جوڑی دار گابریلا ڈابروسکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہالینڈ کے جین جولین راجر اور انکی چائینز تائپے کی جوڑی دار ہائو چنگ چن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 14:18:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :