لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کیپٹل سمارٹ سٹی پولو کپ 2019 میں (کل) دو میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات مارچ 18:18

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کیپٹل سمارٹ سٹی پولو کپ 2019 میں (کل) دو میچ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کیپٹل سمارٹ سٹی پولو کپ 2019 میں کل بروز (جمعہ ) کو دو اہم میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق اس سال پولو کا سیزن بہت ہی زبردست رہا۔آٹھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں دلچسپ میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آج بروز جمعتہ المبارک دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ دوپہر تین بجے ایف جی پولو ٹیم/ماسٹر پینٹس اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان جبکہ دوسرا میچ 4 بجے بی بی جے پائپس اور ڈی سی سی /ارٹیما میڈیکل کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ان میچوں کے بعد دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی جو اتوار15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ایف جی پولو ی ٹیم میں میاں عباس مختار، فاروق امین صوفی، بلال حئی اور حسام علی حیدر، ڈی سی سی /ارٹیما میڈیکل کی ٹیم میں شاہنواز ایاز درانی، دانیال شیخ، حمزہ مواز خان اور ثاقب خان خاکوانی، بی بی جے پائپس کی ٹیم میں احمد بلال ریاض، ہاشم کمال آغا، احمد زبیر بٹ اور احمد نواز ٹوانہ،ماسٹر پینٹس بلیک میں صوفی محمد ہارون، صوفی محمد عامر، احمد علی ٹوانہ اور راجہ تیمور ندیم شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2019 - 18:18:23

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments