حارث سہیل نے آسٹریلیا کےخلاف وہ کردکھایا جو بڑے بڑے قومی بلے باز نہیں کرسکے تھے

آسٹریلیا کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 اپریل 2019 13:18

حارث سہیل نے آسٹریلیا کےخلاف وہ کردکھایا جو بڑے بڑے قومی بلے باز نہیں کرسکے تھے
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل 2019ء) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے آسٹریلیا کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے قومی بلے باز ہونے کا اعزا ز اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف آخر ی و ن ڈے میں129گیندوں پر11چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے130رنز سکور کیے جو کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے کینگروز کے خلاف سب سے بڑ ی انفرادی اننگز ہے،اس سے قبل کامران اکمل نے مئی2009ءمیں کینگروز کے خلاف ابوظہبی کے گراﺅنڈ پر116رنز کی باری کھیلی تھی،محمد رضوان نے اسی سیریز کے دوران دوسرے ون ڈے میں 115رنز کی باری کھیلی تھی جب کہ عابد علی نے چوتھے ون ڈے میں112رنز سکور کیے تھے،اعجاز احمد نے نومبر1998ءمیں آسٹریلیا کے خلاف111رنز سکور کیے تھے، ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے اکتوبر 1982ءمیں لاہور میں 109رنز سکور کیے تھے،ظہیر عباس نے دسمبر 1981ءمیں سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں108رنز سکور کیے تھے،سعید انورنے اکتوبر1994ءمیں راولپنڈی کے مقام پر ناقابل شکست104رنز سکور کیے تھے،محسن خان نے ستمبر1982ءمیں حیدر آباد میں 104رنز سکور کیے تھے،محمد رضوان نے سیریز کے چوتھے ون ڈے میں104رنز سکور کیے تھے،حارث سہیل نے سیریز کے پہلے ون ڈ ے میں101ناٹ آﺅٹ رنز بنائے تھے،محمد یوسف نے نومبر 1998ءمیں آسٹریلیا کے خلاف100رنز کی باری کھیلی تھی،بابر اعظم نے بھی جنوری 2017ءمیں ایڈیلیڈ کے مقام پر100رنز سکور کیے تھے ۔


وقت اشاعت : 01/04/2019 - 13:18:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :