خاتون آئرش کرکٹر میری والڈرون کی آئی سی سی ڈویلپمنٹ پینل آف ایمپائرز میں شمولیت

جمعرات 16 مئی 2019 13:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) آئرلینڈ ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر بلے باز میری والڈرون کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ڈویلپمنٹ پینل آف ایمپائرز میں شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ یہ اعزاز پانے والی آئرلینڈ کی پہلی جبکہ مجموعی طور پر آٹھویں خاتون کھلاڑی ہیں۔ والڈرون نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی پینل آف ایمپائرز میں شامل ہونے پر خوشی محسوس کر رہی ہوں اور میں دیانت داری سے فرائض سرانجام دوں گی۔
وقت اشاعت : 16/05/2019 - 13:50:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :