صحافت ریاست کاچوتھاستون ہے قلمکاروں نے دنیاکے اندر انقلاب برپاکیا ‘آج میڈیاکی سرعت پذیری نے دنیاکوگلوبل ویلج سے گلوبل روم تک لاکھڑاکیاہے‘ میڈیا عوامی مسائل کے حل اورتحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ‘ میرے والد مولاناچراغ حسن حسرت ریاست جموں وکشمیرکی عزت وپہچان تھے، برصغیرکے نامورشاعر مولاناچراغ حسن حسرت کے فرزند ظہیرجاوید کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 12 دسمبر 2012 15:32

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔12دسمبر 2012ء) برصغیرکے نامورشاعر مولاناچراغ حسن حسرت کے فرزند اور سرکاری ٹیلی ویژ ن کے ڈائریکٹر نیوز (ر)ظہیرجاویدنے کہاہے کہ صحافت ریاست کاچوتھاستون ہے قلمکاروں نے دنیاکے اندر انقلاب برپاکیا آج میڈیاکی سرعت پذیری نے دنیاکوگلوبل ویلج سے گلوبل روم تک لاکھڑاکیاہے میڈیا عوامی مسائل کے حل اورتحریک آزادی کشمیرکواجاگرکرنے میں اپناکرداراداکرے کھوئیرٹہ کے مقام پرمولاناچراغ حسن حسرت کے آبائی علاقہ میں چراغ حسن حسرت ریفرنس وریڈنگ روم قائم کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی کھیل کے لیے اورنوجوانوں کی تربیت کے لیے کمپلکس تعمیرکرناچاہتاہوں اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکر میرے ساتھ تعاون کریں مولاناچراغ حسن حسرت جہاں میرے والد تھے وہاں وہ ریاست جموں وکشمیرکی عزت وپہچان بھی تھے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی میں میڈیاسے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرطاہرچغتائی،استاد افضل صابری،معروف شاعرجاویداقبال شاہین،مارکسٹ رہنمامسرت ملک،نائب صدرپریس کلب زمردچوہدری،سیکرٹری جنرل سیدواجدالرب،طارق لون، وجدان یوسف جنگیال اورقذافی چغتائی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ظہیرجاوید نے کہاکہ کشمیریوں کے اندر بے پناہ ٹیلنٹ ہے آئی ٹی کازمانہ ضرور ہے مگرنوجوانوں نے کتاب سے رشتہ ختم کردیاہے میں چراغ حسن حسرت کی دھرتی پرادب،صحافت،شاعری،طنزومزاح،کبڈی،جوڈوکراٹے،کشتی اورچاندنی رات کے تصورکوزندہ کرناچاہتاہوں آزادکشمیربھرمیں کھوئیرٹہ کی سرزمین جوحضرت مائی طوطی صاحبہ  اورمولاناچراغ حسن حسرت کی سرزمین ہے تعلیم کے میدان میں سہرفہرست ہے آزادکشمیرمیں سب سے زیادہ ڈاکٹرز ،انجینئرز اورآفیسرز کھوئیرٹہ سے پیداہورہے ہیں مولاناچراغ حسن حسرت ریفرنس ولائبریری روم اوردیگرکمپلکس کے اندرموجود سہولیات سے کھوئیرٹہ کے نوجوان ودانشورفائدہ اٹھائیں گے۔

وقت اشاعت : 12/12/2012 - 15:32:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :