وفاقی دارالحکومت میں فٹ بالرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری

منگل 18 جون 2019 17:16

وفاقی دارالحکومت میں فٹ بالرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) وفاقی دارالحکومت میں فٹ بالروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ اسلام آباد میں فٹ بال کے نئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور ایک کلب سے دوسرے کلب میں ٹرانسفر کا عمل بھی شروع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور کھلاڑیوں کی ایک کلب سے دوسرے کلب میں ٹرانسفر کا عمل 30 جون تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تمام رجسٹرڈ کلبوں اور نئے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 جون سے قبل اپنی رجسٹریشن کرا لیں ورنہ 30 جون کے بعد کسی بھی کھلاڑی کو ایک کلب سے دوسرے کلب میں ٹرانسفر اور نئے کھلاڑی کو رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 17:16:56