کوئنز ڈبلز ٹائٹل جیتنے پر خوش ہوں، سنگلز ایونٹس میں کم بیک کرنے کیلئے جلدبازی نہیں کروں گا، اینڈی مرے

پیر 24 جون 2019 18:53

کوئنز ڈبلز ٹائٹل جیتنے پر خوش ہوں، سنگلز ایونٹس میں کم بیک کرنے کیلئے جلدبازی نہیں کروں گا، اینڈی مرے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سٹار برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے کہا ہے کہ انجری سے نجات پانے کے بعد کوئنز ٹینس ڈبلز ٹائٹل جیتنے پر بے حد خوش ہوں، سنگلز ایونٹس میں کم بیک کرنے کیلئے جلد بازی نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

مرے نے کولہوں کی انجری سے چھٹکارہ پانے کے بعد پہلی مرتبہ ٹینس کورٹس میں حصہ لیا، انہوں نے سنگلز کی بجائے ڈبلز ایونٹ میں شرکت کی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مرے نے اپنے بیان میں کہا کہ فیور تھری ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز ٹائٹل جیتنے پر خوشی ہوئی لیکن اس کے باوجود میں ابھی سنگلز ایونٹس میں کم بیک کرنے کے بارے نہیں سوچ رہا، اگر میری فٹنس اسی طرح برقرار رہی تو اس کے بعد سنگلز ایونٹ میں واپسی پر غور کروں گا۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 18:53:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :