ومبلڈن اوپن، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز کو مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست

جمعرات 11 جولائی 2019 17:01

ومبلڈن اوپن، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز کو مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور ان کی امریکن جوڑی دار سرینا ولیمز سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں برازیلین کھلاڑی برونو سوریز اور ان کی امریکن جوڑی دار نیکول ملیشار نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اینڈی مرے اور سرینا ولیمز کو 6-3، 4-6 اور 6-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 17:01:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :