ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل کل کھیلا جائے گا

ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کولمبین جوڑی کا مقابلہ فرانسیسی جوڑی سے ہوگا

جمعہ 12 جولائی 2019 17:21

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل کل کھیلا جائے گا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) جان سبسٹینکابال اور رابرٹ فاراح پر مشتمل میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کولمبین جوڑی سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں کل ہفتہ کو ایکشن میں نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے مینز سنگلز فائنل میچ میں کولمبین جوڑی کا مقابلہ نکولس مہوٹ اور ایڈورڈ راجر واسلین پر مشتمل فرانسیسی جوڑی سے ہوگا۔ لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ دونوں فائنلسٹ جوڑیوں کے درمیان میگا ایونٹ مینز ڈبلز فائنل میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 17:21:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :